وزیراعظم شہبازشریف کی صدرآذربائیجان سےملاقات،معاہدوں کو حتمی شکل دینے پراتفاق

0
64

وزیراعظم شہبازشریف سےآذربائیجان کےصدرالہام علیوف کی ملاقات،دونوں نےرہنماؤں نےمعاہدوں کوایک ماہ میں حتمی شکل دینےپراتفاق کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کےدوروزہ دورےپرتھے،جہاں انہوں نےصدرآذربائیجان الہام علیوف سے ملاقات کی۔
اس موقع پردونوں رہنماؤں نےاسٹریٹیجک شراکت داری پراطمینان کااظہار کیااوردونوں رہنماؤں نےاقوام متحدہ اوآئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمزپرفعال تعاون پربھی اظہاراطمینان کیا۔
2ارب ڈالرسرمایہ کاری کےمعاہدوں کوایک ماہ میں حتمی شکل دینےپراتفاق کیاگیاجبکہ صدرالہام علیوف نےاپریل میں پاکستان آمداورمعاہدوں کوباضابطہ شکل دینےکےعزم کااظہار کیا۔

Leave a reply