پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق زیراعظم شہبازشریف اور سبکدوش نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ملاقات ہوئی ہے۔
شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کو افواج پاکستان کے چاق وچوبنددستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اورسبکدوش نگراں وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے نگراں حکومت کے ملکی ترقی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی تعریف کی
وزیراعظم شہبازشریف نے سبکدوش نگراں وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ شہبازشریف نے سبکدوش نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوالوداع بھی کیا۔
نو منتخب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزارت اعظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی پروقار تقریب پیر کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی، تقریب میں منصب سے سبکدوش ہونےوالے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان ، گورنر بلوچستان عبدالولی خان کا کڑ ، گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام محمد، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نومنتخب اراکین قومی اسمبلی ، غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ
اگست 24, 2024 -
انٹرنیٹ کی بندش:عدالت نےحکم جاری کردیا
اگست 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔