وزیراعظم شہبازشریف عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گئے

وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ،شہبازشریف دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وفد میں وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف ،وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑاورطارق فاطمی شامل ہیں۔
عرب اسلامی سربراہی اجلاس دوحہ پراسرائیل کےفضائی حملوں کےتناظرمیں بلایاگیاہے،جبکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی صورتحال کےتناظرمیں اجلاس ہوگا۔سربراہی اجلاس میں اوآئی سی رکن ممالک کے سربراہان اوراعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان قطرکےساتھ اپنےتعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے،پاکستان قطرا ور دیگر علاقائی ریاستوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتاہے،قطرکیساتھ اظہاریکجہتی اورعلاقائی اتحادکیلئےوزیراعظم نے11 ستمبرکودوحہ کادورہ کیاتھا۔قطرکی سلامتی اورخودمختاری،پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کیلئےقطری قیادت سےملاقات کی۔
واضح رہےکہ اسرائیل نےرواں ماہ 9ستمبرکوقطرکےدارالحکومت دوحہ میں حملہ کرکےحماس کےلیڈر خلیل الحیا کے بیٹے اور معاون سمیت 6 افراد شہیدکیاتھا۔