وزیراعظم شہبازشریف وفدکےہمراہ 2روزہ دورےپرآسٹریاپہنچ گئے

0
5

وزیراعظم شہبازشریف وفدکےہمراہ 2روزہ سرکاری دورےپرآسٹریاپہنچ گئے۔
ویاناانٹرنیشنل ایئرپورٹ پروزیراعظم اوران کےوفدکاپرتپاک استقبال کیاگیا جبکہ آسٹرین مسلح افواج کےدستےنےسلامی پیش کی۔
وزیراعظم شہبازشریف آسٹریاکےچانسلرکرسچین اسٹاکرکی دعوت پردورہ کررہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف اورچانسلرکر سچن اسٹاکرکےدرمیان وفودکی سطح پربات چیت ہوگی۔
وزیراعظم اورآسٹریاکےچانسلرکاروباری افرادکےاجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف پاکستان آسٹریابزنس فورم سےبھی خطاب کریں گے۔وزیراعظم ’’پائیدارترقی،عالمی امن وخوشحالی کاراستہ‘‘کےموضوع پرتقریب سےخطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کےڈائریکٹرجنرل سےبھی ملاقات کریں گے۔

Leave a reply