وزیراعظم شہبازشریف: پاک چین کی ترقی سے استفادہ کرنا چاہتا ہوں

0
45

بیجنگ:وزیر اعظم شہبازشریف نے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژاؤہوئی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پائیدار دوستی اور مشترکہ ترقی، سٹریٹجک اعتماد اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیٹلائیٹ مشن سے پاکستان چین دوستی سرحدوں سے پار اب خلائی مشن میں پہنچ چکی ہے، چیئرمین سی آئی ڈی سی اے آپ نے پاکستان میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

چین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بلیو اکانومی، مواصلات، معدنیات و کان کنی ، دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

سی آئی ڈی سی اے نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

 

 

Leave a reply