
وزیراعظم شہبازشریف نےبجلی کی قیمت میں بڑی کمی کااعلان کردیا، گھریلو صارفین کےلئےبجلی 7روپے41پیسےسستی جبکہ صنعتی صارفین کےلئے7 روپے 59پیسےفی یونٹ کمی کااعلان کردیا۔
بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج کے حوالے سے تقریب کا اہتمام اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزراء اور سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب کا اہتمام تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آج ہم سب پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئےیہاں موجودہیں،عیدکی مناسبت سےپاکستان کی معاشی ترقی کےحوالےسےخوشخبری سنانےآیاہوں،وہ وعدہ آج پوراہواجس کا نواز شریف نےپارٹی منشورمیں اعادہ کیاتھا،ہم نےانتہائی دشوارگزار سفرکا مقابلہ اورچیلنجزکاسامناکیا۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ حکومت سنبھالی توپاکستان پردیوالیہ ہونےکی تلوارلٹک رہی تھی،کاروباری حضرات اورعوام خوفزدہ تھی کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے،عدم استحکام عروج پرتھااورآئی ایم ایف بات کرنےکوتیارنہیں تھا،۔ہمیں ایل سی کھلوانےکیلئےبھی جدوجہدکرناپڑتی تھی کہ خدانخواستہ کسی چیزکی کمی نہ ہو،بجلی کےکارخانےچلانےکےلئےپیسےنہیں تھےیہ وہ حالات تھےجس کاہم سب کوسامناتھا۔
اُ ن کاکہناتھاکہ پاکستان کودیوالیہ سےبچانےکیلئےہماری راہ میں پہاڑنمارکاوٹیں کھڑی کی گئیں،ان کی سوچ پختہ ہوگئی تھی کہ پاکستان کودیوالیہ ہونےسےکوئی نہیں بچاسکتا،یہ ٹولہ پاکستان کےخلاف تمام حدیں پارکرگیا،یہ وہی ٹولہ ہےجس نےآئی ایم ایف سےکیےمعاہدےکوخودتوڑا،ہم نےاپنی سیاست کوریاست پر قربان کردیا،انہوں نےاپنی سیاست بچانےکیلئےوہ کام کیاجو77سال میں نہ ہوا ،سب جانتےہیں کونسے وزراخزانہ تھےجنہوں نےآئی ایم ایف کوخط لکھاتھا ۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر اور انکےرفقاکا بھرپور تعاون میری ٹیم کو حاصل رہا،ملکی ترقی کیلئےآرمی چیف اوراس پوری ٹیم کی کاوشیں اللہ کےیہاں منظورہوئیں،قوم نےجن مشکلات کاسامناکیااس کااحساس ہمیں ہروقت ہوناچاہیے،77سال کےمسائل کوجڑےکاٹ کرنہ پھینکاتوعوام کیلئے ریلیف بےمعنی ہوجائیگا،اللہ کافضل ہےکہ 2025میں ہی مہنگائی38سےڈیڑھ فیصدپرآگئی ہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ پچھلےایک سال سےپیٹرول کی قیمتوں میں 38روپےفی لیٹرکمی آئی ،پورے خطےمیں پیٹرول کی قیمت آج بھی پاکستان میں سب سےکم ہے،شرح سودساڑھے 22فیصد سے آج12 فیصدپرآچکی ہے،کاروبارمیں جان پیداہوئی ہے،آسان کاروبارایکٹ کی کابینہ نےمنظوری دےدی اب ہم تیزی سےآگےبڑھیں گے،اب ہمیں نجکاری اوررائٹ سائزنگ کےفیصلےتیزی سے کرنےہیں،آئی ایم ایف پروگرام کےہوتےہوئےکوئی سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ایس اوایزکی وجہ سے800ارب روپےہرسال ڈوب جاتےہیں،جلداپنےصنعت کار ،تاجربھائیوں سےمیٹنگ اوراہم فیصلےکرینگے، ٹیکس نیٹ میں اضافےکیلئےسب نےاپناحصہ ڈالاہے،اللہ نےہمیں معدنیات کےپہاڑعطافرمائےہیں،کھربوں کےخزانےموجودہیں،اللہ نےپھرموقع دیاہے کہ پاکستان میں استحکام آچکاہے،ہم نےاڑان بھرنی ہےتوملکرملک کی خدمت کرناہوگی،ترقی وخوشحالی میں بجلی کی قیمت اہم رکاوٹ ہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ جب تک بجلی کی قیمت میں خاطرخواہ کمی نہیں آئیگی ترقی نہیں ہوسکتی،بجلی کی قیمت میں خاطرخواہ کمی تک زراعت ترقی نہیں کرسکتی،ٹاسک فورس نےبجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے آئی ایم ایف نےانکارکردیاکہ یہ نہیں ہوسکتا،عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کوبجلی کی قیمتوں میں دینےجارہے ہیں،خداخدا کرکے کفر ٹوٹااورآئی ایم ایف اس ریلیف کودینےپرآمادہ ہوگیا،عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ،عوام کوبجلی کی قیمتوں میں دینےجارہےہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ مجھےآئی پی پیزکیخلاف کچھ نہیں کہنا،آئی پی پیزجب لگےانہوں نےبہت اچھاکام کیا،آئی پی پیزکےساتھ اس سال بات ہوئی کہ آپ نےبہت کمالیاہے،اب قوم کواس کافائدہ دیں،ٹیم کی بدولت آئندہ سالوں میں اب 3696ارب روپےادانہیں کرناپڑیں گے،کراچی تاپشاورتاجروں کویقین دلاتاہوں ہمیں آپ کوسہولتیں فراہم کرنی ہے،اورنج لائن منصوبےمیں شالیمار کے قریب ایک کنٹریکٹرمعیارپرسمجھوتہ کررہاتھا،مجھےخفیہ ایجنسیوں نےبتایاتومیں نے بطوروزیراعلیٰ ایکشن لیا۔
اُن کاکہناتھاکہ ٹیکس کےکیسزپرچیف جسٹس کی خدمت میں حاضرہواگزارشات کیں،چیف جسٹس نےایک لمحہ ضائع کیےبغیرکہاعوام کی خدمت میری ذمہ داری ہے،اسٹےآرڈرختم ہونےسےقومی خزانےکوفائدہ ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےگھریلوصارفین کےلئےبجلی کی قیمت میں7روپے 41پیسےفی یونٹ کمی کا اعلان کیااورکہاکہ تمام صارفین کو34روپے37پیسےفی یونٹ میں بجلی فراہم کی جائیگی،جبکہ صنعتی صارفین کےلئےبجلی کی قیمت میں 7روپے59پیسےکمی کااعلان کیااورکہاکہ اب صنعتوں کوبجلی کی فی یونٹ قیمت48 روپے19پیسےپرآگئی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جون 2024میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت48روپے 70پیسےتھی،آج گھریلوصارفین کیلئےبجلی کی قیمت فی یونٹ45 روپے 5پیسے پر ہے،ڈسکوزکوفوری طورپر پرائیوٹائزکرناہوگا،سال میں600ارب روپےکی بجلی چوری ہورہی ہے،اس کاخاتمہ کرناہے،بجلی کی چوری کوروکناہمارااگلاہدف ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عثمان خالد بٹ کی شادی کیلئےکون پریشان رہتاہےاداکارنےبتادیا
اپریل 10, 2025 -
پاکستان کے معدنی وسائل معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں: ماہرین
فروری 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔