وزیراعظم شہبازشریف کابلاول بھٹوکوفون:باہمی تعاون اور قومی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف نےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کوٹیلیفون کیادونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کیا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حالیہ سیلاب اور خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا آپ نے بطور وزیر خارجہ بہترین کام کیا، جس کا نتیجہ پاکستان کو عالمی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کی صورت میں ملا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سیاست میں الزام تراشی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ناگزیر ہے۔