
وزیراعظم شہبازشریف نےصدرمملکت آصف علی زرداری سےٹیلیفونک رابطہ کر کےخیریت دریافت کی اورجلد صحت یابی کےلئےدعاکی۔
صدرمملکت آصف زرداری سےوزیراعظم شہبازشریف نےٹیلفونک رابطہ کیا،شہبازشریف نےصدرکی خیریت دریافت کی اورجلدصحت یابی کی دعاکی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پوری قوم کی دعائیں صدرمملکت کےساتھ ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہےکہ صدرآصف زرداری کی طبیعت گزشتہ رات گئے خراب ہوئی،جس کےباعث اُن کوکراچی کےنجی ہسپتال میں علاج کےلئے منتقل کردیا گیاتھا ۔
ذرائع پی پی پی کاکہناہےکہ صدرمملکت کاعلاج جاری ہے،نجی ہسپتال میں ٹیسٹ کئےگئے،پولیس اورقانون نافذکرنیوالےادارےنجی ہسپتال کی سیکیورٹی پرموجودہے۔
ڈاکٹرزکاکہناہےکہ صدرمملکت آصف علی زرداری کوبخارمحسوس ہورہاہے، ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرنگرانی علاج جاری ہے۔
ہسپتال ذرائع کاکہناہےکہ صدرمملکت آصف علی زرداری کانجی ہسپتال میں علاج جاری ہے،اُن کوانفیکشن کی وجہ سےبخارہے،صدرکی ہاتھ اورپیرکی انگلیاں سن ہونےکی وجہ سےنیوروماہرین معائنہ کررہےہیں، صدرکی صحت سےمتعلق کوئی تشویش والی بات نہیں۔
ذرائع کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نےخاندان کےافرادسےفون پربات کی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔