وزیراعظم شہبازشریف کی روضہ رسولؐ پرحاضری،ریاض الجنتہ میں نوافل اداکئے

0
50

وزیراعظم شہبازشریف کی وفدکےہمراہ مسجدنبوی میں آمد،ریاض الجنتہ میں نوافل اداکئے۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم اور ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے۔وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےامت مسلمہ میں اتحادویگانگت اورپاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئےدعامانگی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔

Leave a reply