وزیراعظم شہبازشریف سے صدرورلڈبینک کی ملاقات:باہمی تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

0
19

وزیراعظم شہبازشریف سے صدر ورلڈ بینک اجےبنگانےملاقات کی،دونوں رہنماؤں نےباہمی تعاون مزیدمضبوط بنانےپراتفاق کیا۔
ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے80ویں اجلاس کےموقع پرہوئی،جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم نےعالمی بینک کومؤثرترقیاتی شراکت داربنانےپرصدرکی قیادت کو سراہا، شہبازشریف نے کورونااور2022کےسیلاب میں بینک کی حمایت پرشکریہ اداکیا۔
وزیراعظم نےعالمی بینک کےصدرکوحکومت کےجامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا،اصلاحات میں توانائی ،نجکاری،وسائل کی متحرک سازی اورموسمیاتی تحفظ شامل ہیں۔
اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ اصلاحاتی ایجنڈےسے میکرواکنامک استحکام حاصل ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےعالمی بینک کےنئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026- 2035کوسراہا،ورلڈبینک نے پاکستان کےلئے40ارب ڈالرکی تاریخی معاونت کاوعدہ کیاہے،صدرورلڈبینک نےپاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ایجنڈےپراعتمادکااظہارکیا۔
دونوں رہنماؤں نےباہمی تعاون مزیدمضبوط بنانےپراتفاق کیا۔

Leave a reply