ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم کی وزیرِاعظم ہاؤس آمد،وزیراعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کاپرتپاک استقبال کیا۔
ملائیشیاء کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تومعززمہمان کووزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔دورے کے دوران پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔
دونوں رہنماؤں کےدرمیان دوطرفہ ملاقات کےساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے ساتھ ساتھ پاکستان ملائیشیا دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔وفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔
یادرہےکہ ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم وفدکےہمراہ گزشتہ رات 3روزہ دورےپرپاکستان آئےہیں۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ٹویٹ
مئی 20, 2024 -
پاکستان دنیامیں امن کےفروغ کی اہمیت کوتسلیم کرتاہے،وزیراعظم
ستمبر 21, 2024 -
چیمپئنزٹرافی:پاکستان کابڑااقدام،اہم پلان تیار
نومبر 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔