وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ ملائیشیاکا27نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری

0
5

وزیراعظم محمدشہبازشریف کےدورہ ملائیشیاکا27نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ملائیشین ہم منصب سےملاقات ہوئی،پاکستان اور ملائیشیاکےدرمیان علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم اورملائیشین ہم منصب کےدرمیان ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی،دوستی کےپائیداررشتوں اورمتحرک شراکت داری کوفروغ دینےکےعزم کااعادہ کیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ اعلیٰ سطح کےتبادلوں کاتسلسل تعلقات کومزیدمضبوط کرتاہے۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاہےکہ وزرائےخارجہ کی سطح پرجوائنٹ کمیشن میٹنگ جلددوبارہ منعقدکرنےپراتفاق کیاگیا،دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ کیلئےجاری کوششوں پراطمینان کااظہارکیا،مارکیٹ تک رسائی اورکاروباری سہولتوں میں اضافےسےمتعلق امورمیں تعاون پر اتفاق کیاگیا،دونوں ممالک نےپاکستان ملائیشیاکلوزراکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ کےمؤثراستعمال پرزوردیا۔
اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم اورملائیشین ہم منصب نےمستحکم اورپائیدارسپلائی چین کویقینی بنانےپراتفاق کیا،دونوں ممالک نےحلال مصنوعات کےشعبےمیں تعاون کومضبوط کرنےپربھی اتفاق کیا،حلال سرٹیفکیشن کی باہمی توثیق،حلال فوڈسپلائی اورمصنوعات کی تیاری میں تعاون پراتفاق کیاگیا،پاک ملائیشیاوزرائےاعظم نے اسلاموفوبیااورعدم برداشت کی تمام اقسام کی مذمت کی،وزیراعظم شہبازشریف اورانورابراہیم نےہرقسم کی نفرت انگیزی،مذہبی امتیازاورتشددکومستردکیا،دونوں ممالک نےباہمی احترام،امن ،ہم آہنگی اوراقوام کےدرمیان پُرامن بقائےباہمی کوفروغ دینےکی اہمیت پرزور دیا۔

Leave a reply