وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورےپرآذربائیجان پہنچ گئے

0
3

وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورےپرآذربائیجان پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کےصدارتی محل میں پہنچےتو صدر الہام علیوف نےپرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کوصدارتی محل آمدپرگارڈآف آنرپیش کیاگیا،گارڈآف آنرکےدوران پاکستان کاقومی ترانہ بجایاگیا۔
دو روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، شہباز شریف بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

Leave a reply