وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ سرکاری دورےپرسعودی عرب روانہ

0
9

وزیراعظم شہبازشریف محمدبن سلمان کی دعوت پردوروزہ سرکاری دورےپرسعودی عرب روانہ ہوگئے۔
دورہ سعودی عرب کےدوران وزیراعظم شہبازشریف حالیہ پاک بھارت تنازع میں کرداراداکرنےپرسعودی قیادت کاشکریہ بھی اداکریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کادورہ 5اور6جون کاہےوزیراعظم عیدالاضحی سعودی عرب میں کریں گے۔اس دوران وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سےملاقات بھی ہوگی۔
اس ملاقات میں دونوں رہنما ؤں  کےدرمیان امت مسلمہ کی فلاح وبہبود اورعلاقائی امن وسلامتی ، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

Leave a reply