
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے لیے خصوصی طورپرخانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔ پاکستانی قیادت نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح وفدکےہمراہ سعودی عرب کادورہ کررہےہیں، وفد میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ساتھ ہیں۔
پاکستانی وفد نےعمرہ کی سعادت حاصل کی اور ملکی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے مظلوموں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
قبل ازیں جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت جنگ میں کرداراداکرنےپرسعودی قیادت کاشکریہ بھی اداکریں گے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت
اگست 29, 2024 -
ہر پانچ میں سے ایک بالغ فرد جگر کی بیماری میں مبتلا ہے:تحقیق
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔