وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا

0
33

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں کے درمیان معاہدوں کی منظوری کا امکان ہے۔ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بعض قوانین کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں ایس سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات بارے بھی بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں سعودی اور چینی کمپنیوں سے معاہدوں کی توثیق کروائے جانے کا بھی امکان ہے جب کہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی درآمد پر عائد پابندی کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ پر غور ہوگا۔

Leave a reply