پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی جیانگ نے آرمی چیف اور دیگر سیکیوررٹی عہدیداروں سے چینی شہریوں کے تحفظ کی بات کی۔
ملاقات کے دوران چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کاکہناتھاکہ 4 ماہ کے اندر چین اور پاکستان کے رہنماؤں کی دوبارہ ملاقات ہمارے قریبی تعلق کا اظہار ہے، چین کے مالی تعاون سے ہم نے گوادر میں ایئر پورٹ بنایا ہے، اس ایئرپورٹ پر بڑے بڑے کارگو طیارے لینڈ کر سکتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں ایس سی او کا انعقاد کامیاب رہا،چینی وزیراعظم کے دورہ کے دوران متعدد اہم ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گوادر کے جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کیا، ایس سی او کے موقع پر چینی وزیراعظم نے صدر وزیراعظم ، سپیکر اور چیئرمین سینٹ سے ملاقاتیں کیں۔
چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کاکہناتھاکہ صدر شی کو پاکستان میں سکیورٹی پر تشویش ہے،چینی وزیراعظم لی جیانگ نے آرمی چیف اور دیگر سیکیورٹی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں، چینی وزیراعظم نے ان ملاقاتوں میں چینی شہریوں کے تحفظ کی بات کی۔پاکستانی میں کنیکٹوٹی اور تجارت کے حوالے سے بڑا پوٹینشل ہے، ہم چاہتے ہیں سی پیک کے ذریعے پاکستان میں بڑے منصوبے بنیں۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔