وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج ختم کردیا, یکم جولائی سے بجٹ میں اعلان کردہ نئے ریلیف پیکج کا اطلاق نہ ہوسکا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر نئے پیکیج کیلئے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی، نئے پیکیج کے اطلاق تک موجودہ وزیر اعظم پیکیج جاری رکھا جائے گا۔
یوٹیلیٹی حکام کا کہنا ہے وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں سمیت 5 بنیادی اشیا پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیر اعظم اوررمضان پیکیج کیلئے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 10 ارب روپے جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکیج کیلئے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مالی سال 24-2023 کیلئے وزیر اعظم پیکیج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
26نومبراحتجاج کاکیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔