وزیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے پر افسوس، متاثرین سے اظہارِ یکجہتی

0
4

 وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہےکہ زلزلے کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے، ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت، جلد صحت یابی اور بحالی کے لیے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی اس قدرتی آفت پر اظہارِ افسوس اور مکمل یکجہتی کا پیغام دیا۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a reply