وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات :غزہ میں جاری نسل کشی پرتبادلہ خیال

0
33

وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدرطیب اردوان سےملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ر یلیزکےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس کےموقع پروزیراعظم شہبازشریف اورترک صدرطیب اردوان سےملاقات ہوئی۔جس میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان ترکیہ اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ملاقات کے دوران صدر اِردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی، جن کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا اور وزیر اعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف اورطیب اردوان نےدوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا، اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا۔
مزید برآں ترک صدر اِردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

Leave a reply