وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری وسول قیادت اورمتعلقہ وفاقی وزراشرکت کریں گے،صوبائی وزرائےاعلیٰ،انٹیلی جنس اداروں کےسربراہان بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا جائےگا،انسداددہشت گردی کےقومی ایکشن پلان پرعمل درآمدکی صورتحال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جائےگا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری کے علاوہ امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا جب کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال پربھی غور کیا جائےگا۔
ذرائع کےمطابق اپیکس کمیٹی اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیاجائےگا، جب کہ شرکا کو اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائےگا اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائےگی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔