وزیراعظم کی صدرمملکت سےملاقات: سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

0
24

وزیراعظم شہبازشریف نےصدرمملکت آصف علی زرداری سےملاقات کی ،دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملکی سلامتی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف صدرآصف علی زرداری سےملاقات کے لئے پہنچے،اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ، مخدوم احمد محمود، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعظم نے صدر مملکت کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات میں تحریک انصاف سےمذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے ابتدائی طور پر پیش کیے گئے عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور 9 مئی و 26 نومبر واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے مطالبات پر بات کی گئی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم نےملکی ترقی کیلئےمل کرآگے بڑھنے کےعزم کااعادہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت کوپیپلزپارٹی کےتحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کروائی اور سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان سےملاقات کےحوالےسےصدرمملکت کواعتمادمیں لیا۔

Leave a reply