وزیراعظم کی مولانافضل الرحمان سےملاقات کی کہانی سامنےآگئی

0
28

وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان کےساتھ ہونےوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ رات وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کےساتھ اُن کی رہائش گاہ پرملاقات ہوئی۔شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے بعد ون ان ون ملاقات بھی ہوئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کی۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔دھاندلی کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ذرائع کاکہناہےکہ سربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان نےموقف اختیارکیاکہ ذمہ دارلوگ گارنٹی دیں،کہ آئندہ دھاندلی نہیں ہوگی۔صدرمملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیراعظم بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر سے مایوس چلے گئے۔

Leave a reply