وزیراعظم کی نوازشریف سےملاقات:بیرون ملک دوروں پربریفنگ

وزیراعظم شہبازشریف نےمیاں محمدنوازشریف سےجاتی امرامیں ملاقات کی اورقائدمسلم لیگ کوبیرون ملک دوروں پرآگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے حالیہ بیرونِ ملک دوروں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال اور جاری مذاکرات پر بھی بریفنگ دی۔
شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم نے نواز شریف کو بھی دورے کی دعوت دی تھی، جس پر نواز شریف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور موزوں وقت پر ملائیشیا کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔















