وزیراعلیٰ ان ایکشن:غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تفصیلات طلب کرلیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا، اجلاس میں ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں پر پلاٹ فائل بیچنے کی پابندی کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے کو 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں لاہورمیں روڈز کے گڑھے پر کرنے کیلئے ترقیاتی اداروں کوباہمی اشتراک کے ساتھ جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کولاہور شاپ اینڈڈراپ ٹرام وے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،8.2کلو میٹر طویل ٹرام کلمہ چوک، مین بلیوارڈ،حسین چوک،ایم ایم عالم روڈ،منی مارکیٹ اوردیگر علاقوں سے گزرے گی اجلاس کوبریفنگ دی گئی۔ٹرام بیک وقت چلائی جائیں گی، ہرسٹاپ پر ہر دو منٹ کے بعد ٹرام میسر ہو گی،اجلاس کوبریفنگ دی گئی۔کریم بلاک تا موٹر وے خصوصی روڈ کی تعمیر کے پراجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں داتا نگر فلائی اوور خستگی کے پیش نظر گرانے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں ایل ڈی اے روڈ نیٹ ورک ری اسٹرکچرنگ پلان بھی پیش کیاگیا۔
اجلاس میں سینیٹرپرویزرشید،سینئر وزیرمریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہدبخاری،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری،سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی ایل ڈی اوردیگر ارکان بھی موجود تھے۔
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا
نومبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔