وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابہت سی لائزکراس کررہےہیں،محسن نقوی

0
28

وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوربہت سی لائزکراس کررہےہیں،ان کوسمجھانےکی بہت کوشش کی مجھےنہیں لگتاوہ اپنےعزائم سےہٹنےکوتیارہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کااسلام آباد میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ گزشتہ 48گھنٹےمیں 120افغان شہری پکڑےگئےہیں،ان شہریوں کا پکڑا جانا الارمنگ ہے،آپ کے ملک کےلوگ احتجاج کررہےہوں توالگ چیزہے ،مظاہرین نےپولیس پرفائرنگ کی 85اہلکارزخمی ہیں،پولیس پرفائرنگ ہوئی ہےآنسوگیس کےشیل بھی چلارہےہیں۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوکےقافلےسےپولیس پرفائرنگ اورشیلنگ ہوئی،کل 26نمبرچورنگی پروزیراعلیٰ کےپی کےقافلےسےپولیس پرحملہ کیاگیا،جوجتھہ حملہ آورہونےآرہاہےاسےوزیراعلیٰ کےپی لیڈکررہے ہیں، مظاہرین کےپاس ہتھیارہےہمارےاہلکارغیرمسلح ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوربہت سی لائزکراس کررہے ہیں،اگرانہوں نےمزیدلائن کراس کی توہمیں ایکسٹریم قدم اٹھانا پڑے گا،شوہد موجودہیں سوشل میڈیاگروپس میں کہاجارہاتھاکہ ہتھیارلیکرآئیں،افغان نیشنل کہاں سےآرہےہیں،بنوں قبائلی علاقوں سےآنےوالےلوگوں کو ہتھیارلانے کاکہاگیا۔
وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ان لوگوں سےسوال کریں جوکہہ رہےیہ پرامن احتجاج ہے۔ان کوسمجھانےکی بہت کوشش کی مجھےنہیں لگتاوہ اپنےعزائم سےہٹنےکوتیارہیں،پلاننگ چل رہی ہےکہ ایس سی اوکانفرنس نہ ہو،کسی کوایس سی اوکانفرنس سبوتاژکرنےکی اجازت نہیں دیں گے،اللہ نہ کرےوہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں،دھاوابولنےپرمذاکرات تو نہیں ہوسکتے،ان کےعزائم ہمیں کچھ اورلگ رہےہیں،صدروزیراعظم سمیت سیاسی قیادت رابطےمیں ہے۔

Leave a reply