وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

0
39

(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلیٰ سندھ نے گلشن اکاخیل ، گڈاپ میں نئی تعمیر ہونے والی ڈسپینسری میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ،ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ای پی آئی، پی پی ایچ آئی کے نمائدگاں اور دیگر متعلقہ افسران شریک، انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم صوبے کے 24 اضلاع میں شروع کی گئی ہے،  آج سے 3 مئی تک جاری مہم میں 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی سکیورٹی اور دیگر سہولیات دینے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت رحیم بلوچ نے پولیو مہم کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریف کیا

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تحائف بھی دیئے،  خصوصی انسدادِ پولیو مہم میں حکومت سندھ نے 62000 فرنٹ لائن ورکرز کو تعینات کیا ہے۔

پولیو ٹیم 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ان کے گھروں ، اسکولوں، اسپتالوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر ویکسین فراہم کرینگے،  ہمارے عزم ہے کہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کو مکمل اور محفوظ بنانے کیلئے 4000 سے زیادہ سکیورٹی اہلکار ہمارے ساتھ ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ سندھ بھر میں 11 مختلف مقامات سے ماحولیاتی نمونوں کا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ماحولیاتی نمونوں کے مثبت آنے سے وائرس کی بڑھتی ہوئی گردش کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں، ہمارے فعال اقدامات وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے تیار ہیں ، میں تمام والدین اور خاندان کے ہر ایک افراد سے التجا ہے کہ اپنے بچوں کو اس معذوری سے بچانے کے لیے فعال طور پر مہم میں حصہ لیں۔

اساتذہ، میڈیا اور کاروباری اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ لوگوں کو انسدادِ پولیو مہم کی آگاہی دیں، آئیے ایک بار پھر سندھ اور پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم کریں، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلشن اکاخیل ، گڈاپ کی ڈسپینسری کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔

گلشن اکاخیل گورنمنٹ ڈسپنسری کے قائم ہونے سے علاقے کی عوام کو طبی سہولیات ملیں گی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلشن اکاخیل گورنمنٹ ڈسپنسری کا معائنہ بھی کیا ، وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کو گجرو اور گلشن اکاخیل پر مختصر بریفنگ ۔

سہراب گوٹھ سے ماحولیاتی نمونہ: ڈریننگ یونین کونسلز، گجرو زون اے اینڈ بی، یو سی 26 ضلع وسطی کراچی،  مچھر کالونی سے   گجرو زون اے، بی، سی، ڈی اور یو سی 26 ضلع وسطی کراچی، ڈی او ایچ نے بی ایم جی ایف کے تعاون کراچی بھر میں 13 اسٹیٹ آف آرٹ فیسلٹیز فراہم کی جائینگی، گجرو میں 2 جدید ترین صحت کے مراکز قائم کی ہیں اور تمام جلد بقیہ 3 صحت کے مراکز بھی جلد مکمل ہو جائیں گی۔

پی پی ایچ آئی کے ذریعے غریب طبقے کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں،  صحت کی سہولت تعمیری بشمول آلات، سولرائزیشن اور فرنیچرکی لاگت تقریباً 30 ملین روپے ہے۔

گجرو کے زون ای میں واقع 56376 آبادی ہے، 80 فیصد پشتون اور افغان ، خاص طور پر محسود اور اکاخیل قبائل پر مشتمل ہے،  ڈسپنسری کو ٹیم سپورٹ سینٹر منتخب کیا گیا ہے ، جس میں 60 ٹیمیں اور 15 سپروائزر تعینات ہیں، گلشن اکاخیل گورنمنٹ ڈسپنسری کی مینجمنٹ پی پی ایچ آئی کی ہے۔

ڈسپینسری میں 2 ویمن میڈیکل آفیسر ، لیڈی ہیلتھ وزیٹر ، لیڈی ہیلتھ کونسلر، ویکسینیٹر، ڈسپنسر، نیوٹریشن سپورٹ اسٹاف، آفس بوائے، چوکیدار اور گارڈ تعینات کیے گئے ہیں، گلشن اکاخیل گورنمنٹ ڈسپنسری میں جنرل آؤٹ پیشنٹ (پیڈز/مرد/عورت) کی سہولیات ہونگی

پولیو سمیت 12 حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ* قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش کی دیکھ بھال، خاندانی منصوبہ بندی۔ غذائیت کی خدمات، ملیریا کی اسکریننگ اور علاج۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول کی خدمات، اینٹی ریبیز اور سانپ کے زہر سے بچنے والی ویکسین۔ مفت ادویات، بنیادی لیب کی سہولیات شامل ہیں

Leave a reply