وزیراعلیٰ مریم نوازنےتعمیرومرمت اوربحالی کےمنصوبوں کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب کےبڑےشہروں میں مرحلہ وارتعمیرومرمت اوربحالی کےمنصوبوں کی اصولی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ کےزیراہتمام نئےمنصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ واٹرسپلائی ٹیوب ویل کےبجلی بلوں کابوجھ کم کرنے کیلئے سولرانرجی پرمنتقل کیےجائیں گے،اورگلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائےگی،پہلےفیزمیں شامل شہروں میں پارک تعمیرہوں گےاجلاس کوبریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب کےبڑےشہروں میں مرحلہ وارتعمیرومرمت اوربحالی کےمنصوبوں کی اصولی منظوری دی۔
اجلاس میں بتایاگیاکہ پہلےمرحلےمیں59بڑےشہروں میں سیوریج اینڈڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا، بڑےشہروں میں بارش کےپانی کےفوری نکاس کےلئےرین واٹرسٹوریج ٹینک بنائےجائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےہدایت کی کہ پارکس میں بچوں کیلئےجھولےاورسپورٹس کی دیگرسہولتیں فراہم کی جائیں،پنجاب کےدیہات میں بھی یکساں ڈویلپمنٹ کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پردیہات کے جوہڑوں میں بائیوٹیکنالوجی سےصفائی کاپروگرام شروع کیاجائےگا۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ گندےپانی کےجوہڑمیں مخصوص پودے لگانے سےبدبواورگندگی کاخاتمہ ہوگا،سپیشل پلانٹ کی جڑیں گندگی جذب کرنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عیدکادن اتحاداوریکجہتی کادرس دیتاہے،صدرآصف علی زرداری
مارچ 31, 2025 -
پہلاٹی 20:جنوبی افریقہ ویمنزٹیم نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔