وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازآج غیرملکی نجی دورےکےلئے روانہ ہوں گی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور سے براستہ دبئی لندن روانہ ہوں گی، مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے دبئی جائیں گی، دبئی میں کچھ وقت قیام کے بعد وزیراعلیٰ کمرشل پرواز کے ذریعے لندن کے لئے روانہ ہوں گی۔ لندن میں وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ مریم نواز سوموار کو تقریبا 12 گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس ہسپتال میں زیرعلاج رہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گلے کے شدید انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، مریم نواز کو ان کے مقامی معالجین نے آج بین الاقوامی فضائی سفر کی اجازت دی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 2 روز تک مکمل بیڈ ریسٹ پر رہیں، خرابی صحت کے باعث مریم نواز کی گزشتہ 3 دنوں میں 2 بار بیرون ملک روانگی موخر ہوئی، سابق وزیراعظم نواز شریف امریکہ کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ چکے،مریم نواز کا لندن میں اپنے طبی معائنے کے بعد نواز شریف اور بھائیوں کے ہمراہ یورپ کے مختلف ممالک کے دوروں کا بھی امکان ہے، مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ طویل ہونے کا امکان،مریم نواز اور نواز شریف کا نومبر کے وسط سے پہلے اکٹھے وطن واپسی کا امکان ہے۔
وزیراعظم کی ٹرمپ کوامریکی صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد
نومبر 6, 2024آلودگی کےاعتبارسےلاہورآج بھی سرفہرست
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت کاپی ٹی آئی پرپابندی کافیصلہ،عطاتارڑ
جولائی 15, 2024 -
آئی پی پیزکیلئےخطرےکی گھنٹی:حکومت نے5کمپنیوں کوخبردارکردیا
ستمبر 23, 2024 -
سیلابی صورتحال، گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند
فروری 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔