وزیراعلیٰ مریم نوازکاپنجاب کی صحافی برادری کےلئے تاریخی اقدام، 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےوزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےملاقات کی۔مریم نواز نےوزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کےلیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نےپنجاب کےصحافیوں کوپلاٹ کی جلدازجلدفراہمی کےلئےتمام قانونی تقاضےپورےکرنےکاحکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےوزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کوہدایت دی کہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ انکا حق ہے،تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نےلاہورپریس کلب کےعلاوہ دیگرلاہورکےصحافیوں سےبھی دوخواستیں طلب کرنےکافیصلہ کیاہے۔اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔