
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےعیدالاضحی پرفول پروف سیکیورٹی انتظامات کاحکم دےدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت سیکیورٹی سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی بڑھانےکی ہدایت کی اورمریم نوازنے لاہورسمیت دیگرشہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کاحکم دیا۔ وزیراعلیٰ نےلاہور،ملتان اوردیگربڑےشہروں میں مویشی منڈیوں کےقریب ٹریفک مینجمنٹ کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےہرشہرمیں ٹرانسپورٹ کےمقررہ کرایوں پرعملدرآمدیقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے بسوں کی ونڈسکرین پرکرائےنامےاورفٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرانےکی ہدایت کی۔مریم نوازنے زائدکرائے واپس کرانے اوروصول کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کاحکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لائیوسٹاک حکام کومویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانےکی ہدایت کی مریم نواز نےانتظامیہ اورپولیس افسران کوفیلڈمیں موجودرہنےکی ہدایت بھی کی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔