وزیراعلیٰ مریم نوازکی ترک صدر اور خاتون اوّل امنیےاردوان سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان اور خاتون اوّل امنیےاردوان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کےدوران رجب طیب اردوان نےسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قبل ازیں ترک خاتون اول امنیےاردوان نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاخیرمقدم کیا، امنیےاردوان نےترکیہ کادورہ کرنےپروزیراعلیٰ پنجاب کاشکریہ اداکیا،مریم نوازنےترکیہ کےدورےکی دعوت دینےپرخاتون اول امنیےاردوان کاشکریہ اداکیا۔دونوں رہنماؤں نےایک دوسرےکےلئےنیک تمناؤں کااظہارکیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازڈپلومیسی فورم 2025کےتحت منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئےانطالیہ پہنچی تھیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازآج کانفرنس سےخطاب کریں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔