وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرادویات کی پہلی کھیپ پاراچنارر وانہ

0
7

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پرادویات کی پہلی کھیپ پاراچنارروانہ کردی گئی۔
ادویات کا انتظام صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی نگرانی میں کیا گیا جبکہ محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب نے خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس بھجوائی۔
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کاکہناتھاکہ حکومت پنجاب اس مشکل وقت میں پارا چنار کے لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔ حکومت پنجاب کی خصوص ایئر ایمبولینس سروس ادویات کے ہمراہ پارا چنار جلد پہنچ جائے گی۔ ائیر ایمبولینس سروس کے ذریعے زندگیاں بچانے والی ادویات پارا چنار پہنچا ئی جارہی ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق کامزیدکہناتھاکہ پارا چنار سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے بہتر علاج کیلئے مریضوں کو راولپنڈی بھی منتقل کریں گے۔ پارا چنار سے مریضوں کی دیگر سرکاری ہسپتالوں میں منتقلی کی مانیٹرنگ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر خود کر رہے ہیں۔

Leave a reply