وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماڈل پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

0
121

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق جہلم،جھنگ،وہاڑی اوربہاولنگر میں ماڈل پائلٹ پراجیکٹ, وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی۔

”صاف ستھرا پنجاب ”پائلٹ پراجیکٹ میں پنجاب کے چار شہروں کوصفائی کے لحاظ سے ماڈل شہر بنایا جائے گا، شہروں میں صفائی کیلئے منظم،موثر اورپائیدار میکانزم نافذ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، صفائی مہم کو موثر اورتیز کرنے کی ضرورت پر زور، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پائیدار ماڈل تیار کرنے کا حکم۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دیہی علاقوں میں صفائی مہم کا پائیدارنظام بنانے کی ہدایت کردی

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی لوکل گورنمنٹ،ڈی جی پی ایچ اے،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اوردیگر حکام کی شرکت
بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

Leave a reply