وزیراعلیٰ نےآٹزم سکول کےبچوں،اساتذہ کیلئےیونیفارم کےڈیزائن کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےآٹزم سکول کےبچوں،اساتذہ اورسٹاف کیلئے یونیفارم اورڈیزائن کی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سپیشل ایجوکیشن کےحوالےسےاہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں مریم نوازکی جانب سےمعاون خصوصی ثانیہ عاشق اورٹیم کو شاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیاگیا۔
آٹزم سکولوں میں مختصرترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5ہزار سے زائد داخلے کانیاریکارڈقائم کیاگیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ غریب بچوں کومریم نوازآٹزم سکول میں مکمل طورپرمفت تھراپی اورتعلیم دی جائےگی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پردنیابھرسےبہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنےکافیصلہ کیاگیا، اجلاس میں خصوصی بچوں کوہمت کارڈپروگرام میں شامل کرنےکااصولی فیصلہ بھی کیاگیا۔اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن مراکزکیلئےمزید48نئی بسوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نےآٹزم سکول کےبچوں،اساتذہ اورسٹاف کیلئےیونیفارم اورڈیزائن کی منظوری دی،13رکنی بورڈآف گورنرزکی تشکیل اورآٹزم ریسورس سینٹرکے3سالہ اسٹریٹجک پلان کی منظوری بھی دی گئی۔