وزیراعلیٰ نےمثالی گاؤں پروجیکٹ کی تکمیل کیلئےڈیڈلائن طلب کرلی

0
8

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمثالی گاؤں پروجیکٹ کی جلدازجلدتکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت مثالی گاؤں پروجیکٹ کےحوالے سے اجلاس منعقدہوا،جس میں پنجاب میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانےکے منصوبےپرپیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔مثالی دیہات میں واٹر سپلائی ،سیوریج اورویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ مثالی دیہات میں پختہ گلیاں،سڑکوں کی بحالی اورشجرکاری بھی ہوگی،جبکہ مثالی گاؤں پروجیکٹ کےتحت130دیہات میں ترقیاتی منصوبےمکمل ہوگئےہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نےمثالی گاؤں پروجیکٹ کی جلدازجلدتکمیل کیلئےڈیڈلائن طلب کرلی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ پروجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مد نظررکھ کرترجیحات کاتعین کیاجائےگا۔

Leave a reply