وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس

0
60

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت ڈرینج وسیوریج سسٹم، گلیوں کی مرمت وبحالی پر بریفنگ

تفصیلات کے مطابق مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس ، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ, لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔ شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع کیا جائے۔

واسا ، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔ کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں ۔ ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں دیکھنا تکلیف دہ امر ہے ۔

تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری ،چیر مین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹریز ، کمشنر ڈپٹی کمشنر ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر موجود تھے

Leave a reply