وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہیلتھ پراجیکٹ سے متعلق 3گھنٹے طویل اجلاس

0
75

(پاکستان ٹوڈے) سیکرٹری صحت کی ہسپتال، ادویات اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ ،ہیلتھ ریفارمز او ردیگر اقدامات کاجائزہ،

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مریضوں کو ان کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی جلد ازجلد یقینی بنانے کی ہدایت، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سرکاری ہسپتالوں میں کرپٹ مافیاز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی فیلڈ ہاسپٹل اور کلینک آن ویل پراجیکٹ کو جلد از جلد پوری طرح فنکشنل کرنے کی ہدایت ۔

”صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر“کے تحت فیلڈ ہسپتالو ں کے ذریعے 15لاکھ او رکلینک آن ویل کے ذریعے 40لاکھ شہریو ں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام دیہی او ربنیادی مراکز صحت کی تعمیر و مرمت و اپ گریڈیشن کرنے کی ہدایت کردی ۔

صوبہ بھر میں 2500بی ایچ یو اور300آر ایچ سی کی اسی سال اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ محمد نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا ڈی ایچ کیو سے متصل اراضی پر بنانے کا فیصلہ

لاہور میں کینسر ہسپتال کا پہلا فیز اسی سال مکمل کرنے کی ہدایت، 2سال میں پورا ہسپتال بنایا جائے گا۔ پنجاب کے پہلے بڑے سرکاری کینسر ہسپتال میں ہر سٹیج کے مریض کاعلاج کیاجائے گا۔

لاہور کے کینسر ہسپتال میں دنیا کے بہترین کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر لائیں گے۔ ہر سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر اور طبی عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کےلئے بہترین طبی سہولتیں چاہتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلیمان رفیق، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، ڈاکٹر عدنان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

Leave a reply