وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف(Jakob Linulf) کی ملاقات

0
18

(پاکستان ٹوڈے) پنجاب میں مریضو ں کو انسولین اورگلوکو میٹرسٹرپس تک آسان رسائ مہیا کرنے پر اتفاق, ٹائپ ون ذیا بیطس کے مریضوں کو مفت انسولین مہیا کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق ذیابیطس بیماریوں کی ماں ہے، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، پنجاب حکومت ذیابیطس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔

ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف کی مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر علیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد،انرجی، صحت، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے،کاربن کریڈٹس اور دیگر امور میں تعاون کے فروغ کا اصولی فیصلہ، باہمی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ملکر منانے کی تجویز پر اتفاق

ڈینش سفیر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ڈنمارک کے دورے کی دعوت دی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شکریہ ادا کیا او رڈنمارک کے دورے کی دعوت قبول کرلی

دوسری جانب پنجاب میں سولر اور بجلی پیدا کرن پرخیال کیا

پنجاب میں سولر اور ونڈ پاورسے بجلی پیدا کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال، پنجاب میں لانگ ٹرم انرجی کی پالیسی کی ضرورت پر زور، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ڈینش انرجی پلاننگ میں اظہار دلچسپی، پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے انرجی کے لئے مقامی وسائل پر انحصار ضروری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور کاربن کریڈٹس کے لئے سڑکو ں کے کنارے درخت لگا رہے ہیں۔

پنجاب میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ لاہور میں پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوچکاہے۔ مسائل کے حل کے لئے ٹرانسپوٹ کو جدت کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔ پاکستان سے خوبصورت کوئی ملک نہیں، ہر علاقہ اپنی دلکشی اور انفرادیت رکھتا ہے۔

ماضی میں قائد محمد نوازشریف کے خاطرخواہ اقدامات کی وجہ سے دہشت گردی میں کمی آئی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مذہبی انتہاء پسندی کا سدباب کریں گے۔ پاکستان میں ناقابل یقین کاروباری مواقع اور صنعتی ترقی کا پوٹینشل موجود ہے۔ پنجاب کو ایسی ہی متحرک اور سرگرم خاتون وزیراعلیٰ کی ضرورت تھی۔ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، پاکستانی مثبت سوچ کے مالک ہیں۔

ڈنمارک نے کول اورآئل کو گرین انرجی میں بدلنے پر توجہ دی۔ پاکستان میں پوسٹنگ انجوائے کررہاہوں، لوگ ہمیشہ محبت سے پیش آتے ہیں۔ پاکستان کے ہر علاقے کی فطری خوبصورتی دلکشی کی حامل ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ڈینش حکام او ردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

Leave a reply