وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پر پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں۔
خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے، جو دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے خون کا قیمتی عطیہ پیش کرتے ہیں۔
عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر جانیں بچائیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عطیہ کردہ خون کا ہر قطرہ مریض کیلئے امید کی کرن ہے جو اپنی زندگی کیلئے لڑ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خون کا عطیہ دے کر، آپ کسی شدید ضرورت مند کو زندگی کا تحفہ دیتے ہیں۔ پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کرکٹ کی بہتری :محسن نقوی کےبڑےفیصلے
جولائی 15, 2024 -
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024 -
190ملین پاؤنڈریفرنس:بشریٰ بی بی کی بربریت کافیصلہ محفوظ
ستمبر 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔