وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خوراک بلال یاسین ٹیموں کے ہمراہ متحرک

0
91

وزیر خوراک نے ہفتے کے روز کو ایکشن ڈے ڈکلئیر کر دیا، صوبہ بھر میں علی الصبح چھاپے

مختلف اضلاع میں 4 ہزار 165 میٹ شاپس، گودام اور گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، 20 شاپس اور گودام سیل کیے، 14 مقدمات درج،51 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے عائد، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 47 ہزار318 کلو غیر معیاری مضر صحت گوشت تلف کیا۔ٹولنٹن مارکیٹ میں 375 شاپس کی چیکنگ، 6 لاکھ 52 ہزار کے جرمانے، 9 ہزار 800 کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا

600 بیمار اور کم وزن مرغیاں تلف، قانون کے مطابق بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں،  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ٹیموں کو متحرک کیا اور دن کا آغاز بھوپور ایکشن کیا گیا،

علی الصبح گوشت بردار گاڑیوں، میٹ شاپس اور ٹولنٹن مارکیٹ کی چیکنگ کے دوران 9 لاکھ 56ہزار کلو گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ کی، وزیر خوراک پنجاب

پنجاب کے شہریوں کو کھلائے جانے والے گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی کیلئے جدید لائحہ عمل تیار کیا، مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے 14 گودام اور شاپس مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

سٹور کیے گئے نان ٹریس ایبل زائد المیعاد گوشت کو تلف کروایا جا رہا ہے، ماہ مبارک میں جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا نفاذ کیا گیا۔

زیادہ منافع کی لالچ میں بیماریاں فروخت کرنے والے عوام دشمنوں کو کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، بلال یاسین

پنجاب بھر کی میٹ سیفٹی ٹیموں کو جدید لائحہ عمل کے تحت ٹاسک تفویض کیے جاچکے، عید الفطر پر چیکنگ جاری رہے گیم، صوبائی وزیر خوراک

صحت مند پنجاب کا عزم لیے تمام شہری گوشت اور خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں، لاہور ٹولنٹن مارکیٹ دورے کے موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی وزیر خوراک کے ہمراہ تھے

Leave a reply