وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کا بینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کاچوتھا اجلاس

0
29

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلی مریم نوازنے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پر ائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی, ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا۔ چارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آؤٹ سورسنگ ماڈل،وزیراعلی مریم نواز کی مجوزہ سینی ٹیشن چارجز کم کرنے کا حکم، وزیراعلی مریم، نوازشریف نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز میں 50 فیصد سے زائد کم کرنے کی ہدایت کردی

پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس، 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں۔ 5 مرلہ تک 300روپے،10 مرلہ کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ، دیہی علاقوں میں دس مرلہ تک 200 اور دس مرلہ سے بڑے گھروں پر 500 سینٹری چارجز لاگو ہونگے۔

685ملین روپے سے 2 سڑکو ں کی تعمیر کے لئے پی ایس ڈی پی 2023-24 کے فنڈز کے اجراء کی منظوری، لوئر ٹوپا مری سے چوک پنڈوری براستہ کوٹلی ستیاں 123 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔ صالم سے سرگودھا براستہ بھلوال اجنالہ 47 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔

گرین پاکستان پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری، پنجاب ریونیو اتھارٹی ایپلٹ ٹریبونل کے اکاؤنٹس گروپ ممبر کے لئے الاؤنس کی منظوری، اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کے لئے حج کا وعدہ پورا، 20 ملین فنڈز کی منظوری، حج پر جانے والی خواتین کو خود روانہ کروں گی۔

سالانہ ترقیاتی پلان2023-24 میں سپورٹس کمپلیکس گاؤ شالا لاہور پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری، ٹھالیاں سے سنگ جانی راولپنڈی رنگ روڈ فیزٹو کی فیزیبلٹی اور ڈیزائن کنسلٹنسی سروسزکے لئے پی سی ٹو کو بطور سپلیمنٹری پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری۔

لاہوراو رفیصل آباد میں 400 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کی منظوری، فلٹریشن پلانٹس کے سولرسسٹم کی انسٹالیشن اور10 سال کے لئے آپریشنل اینڈ مینجمنٹ کی منظوری، پنجاب کے بارڈرز پر چیک پوسٹ کی تعمیر کے پروگرام کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24میں شامل کرنے کی منظوری۔

موبائل ایپلی کیشن ای پے پنجاب پر دی جانے والی سروسز پر پی آئی ٹی بی کے لئے سروس چارجز کی منظوری، سیلز ٹیکس کی ادائیگی پر 100 روپے اور دیگر ٹرانزیکشنز پر 15 روپے سروسز چارجز لاگو ہونگے۔

2019 سے ابھی تک ای پے پنجاب سے 54 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ بریفنگ، فیروز پور روڈ سے گارمنٹس سٹی کے لئے 306 ملین روپے سے ایکسس روڈتعمیر کی جائے گی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیرخزانہ مجتبی شجاع الرحمن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، قانون، آئی اینڈ سی، انفارمیشن اینڈ کلچر، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر کی شرکت

Leave a reply