وزیراعلیٰ کےاستعفیٰ کامعاملہ:گنڈاپورکوعدم اعتمادسےہٹانےکافیصلہ

0
6

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکااستعفیٰ 48گھنٹےسے زائد وقت گزارنے کے باوجود منظورنہ ہوسکا،پی ٹی آئی نےگنڈاپورکوتحریک عدم اعتمادکےذریعےہٹانےکاپلان تیار کرلیا ۔
علی امین گنڈاپورکاکہناہےکہ بس اب بہت ہوگیاڈرامے بازی بند ہونی چاہیے استعفیٰ گورنر کو بھیج چکا ہوں۔
اُدھرگورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کاکہناہےکہ جب علی امین گنڈاپورکااستعفیٰ ملے گا تو اسے دیکھ کر فیصلہ کروں گا۔ابھی تک میرے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا۔
دوسری جانب ذرائع کا قانونی ماہرین کے حوالے سے کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی استعفیٰ ہاتھ سے لکھا نہ ہونے کا اعتراض لگا سکتے ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ تحریک انصاف نےعلی امین گنڈاپورکےخلاف عدم اعتماد بھی تیار کرلی ہے،گورنرکی جانب سےاستعفیٰ منظورنہ کرنےپرعدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس وقت کے پی اسمبلی کے 145 رکنی ایوان میں سے آزاد اراکین کی تعداد 93 ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 52 ہے۔ اگر علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے تو اس کی منظوری کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے۔

Leave a reply