وزیراعلیٰ کےپی نےجعلی حکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں،بیرسٹرسیف

0
52

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےجعلی وفاقی حکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟
مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کااسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع مضمون پر ردِعمل دیتے ہوئے کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی تعریف یہودی میڈیا نے کی ہے تو ان سے پوچھیں ، بانی وضاحت کیوں دیں، پہلے ان لوگوں کو مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دینی چاہیے۔ حکومت لاہور کے کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کے لیے دور دور سے مواد ڈھونڈ کر لارہی ہے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ لگتا ہے رانا ثنااللہ ،عطاتارڑ اور خواجہ آصف کو کسی نے خبر نہیں دی کہ علی امین نے اٹک کراس کیا، وزیراعلیٰ کے پی نے جعلی وفاقی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، وفاقی وزرا کو پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کے لیے بٹھایا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے ایک آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیا گیا ہے۔

Leave a reply