وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آفس سے واپسی پر اچانک جوہر ٹاؤن ماڈل بازار پہنچ گئیں
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے سٹال کا معائنہ کیا اور پھلوں اور سبزیوں کے نرخ دیکھے
وزیراعلی مریم نوا شریف نے کریانہ سٹور اور پھلوں اور سبزیوں کے سٹالوں پر ریٹ لسٹ چیک کی، وزیراعلی مریم نوا شریف نے رمضان بازار میں آنے والی خواتین سے گفتگو کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلی مریم نوا شریف نے خریدار خواتین سے پھلوں، سبزیوں اوردیگر اشیاء کے نرخ معلوم کئے،خواتین خریداروں نے پھلوں کے زیادہ نرخ کی شکایت کی،وزیراعلی مریم نوا شریف نے خریداری کے لئے آنے والی خواتین سے ہاتھ ملایا اور بچیوں کو پیار کیا۔
کیا بنا رہی ہیں؟ وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوال،رمضان میں یہ سب سے مشکل سوال ہے، خریدار خاتون کا جواب،لوگ آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ عوام کے مسائل ایک عورت ہی سمجھ سکتی ہے۔ بزرگ خریدار
میں غریب آدمی کا خیال رکھنے کے لئے ہی آئی ہوں۔ مریم نواز شریف
ایک بزرگ خاتون نے چارٹ کے لئے کیلا،خربوزہ اور دیگر پھل اچانک مہنگے ہونے کی شکایت کی، وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ رمضان بازار میں جمع ہو گئے۔ اور وزیراعلی مریم نواز شریف کے لئے نعرے لگائے،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر بھی ہمراہ تھے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔