وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی دبئی ہم منصب سےملاقات،تجارت،سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

0
3

وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کےہم منصب سےملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نےتجارت اورسرمایہ کاری میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ پاکستان کےمطابق دونوں رہنماؤں میں پاک یواےای دیرینہ تعلقات مزیدمضبوط بنانےپربات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤ میں علاقائی اورعالمی پیش رفت پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزارت خارجہ پاکستان کےمطابق دونوں رہنماؤں نےتجارت،سرمایہ کاری،توانائی اوردفاع میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا،اسحاق ڈارنےمتحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کےاہم کردارپرروشنی ڈالی،وزیرخارجہ نے پاکستان کی معاشی ترقی کےلئےیواےای کی مسلسل حمایت پراظہارتشکرکیا۔
وزارت خارجہ کےمطابق شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان نےعلاقائی استحکام میں پاکستان کےکردارکااعتراف کیا،وزیرخارجہ یواےای نےمتحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کےمثبت کردارکوسراہا۔

Leave a reply