
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےبین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) کو حکومت پاکستان کی جانب سےکی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنےکی مکمل یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جورجیوا سےملاقات ہوئی۔جس میں وزیرخزانہ نےآئی ایم ایف کواصلاحات جاری رکھنےکی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےاجلاس کی سائیڈلائن ملاقات میں سٹاف سطح معاہدےپراظہارتشکرکیا۔محمداورنگزیب نےپاکستان کےبہترہوتےمعاشی اشاریوں کےبارےمیں آگاہ کیا۔
فریقین نےٹیکس نظام ،توانائی ،سرکاری ملکیتی اداروں اورنجکاری کےشعبوں میں جاری اصلاحات پرروشنی ڈالی۔
وفاقی وزیرخزانہ نےتوانائی تجارت اورمنڈیوں اورمختلف معاشی شعبوں کےتنوع کی اہمیت پربھی زوردیا۔محمداورنگزیب نے معدنیات کےشعبےمیں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنےکی خواہش کااظہارکیااوروزیرخزانہ نےحکومت پاکستان کی جانب سےکی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنےکی مکمل یقین دہانی کرائی۔اُنہوں نےوزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےآئی ایم ایف سربراہ کودورہ پاکستان کی دعوت کابھی اعادہ کیا ۔
وزیرخزانہ نےنائب صداانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلاشیخ روحوسےبھی ملاقات کی،محمداورنگزیب نے نجی شعبےکی اصلاحات اورتوانائی منتقلی کےشعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےامریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سےبھی ملاقات کی،ملاقات میں توانائی کےشعبےمیں اصلاحات،معدنیات کی تلاش اورمارکیٹنگ پربریفنگ دی گئی۔
آئی ایم ایف نےپاکستان کی شرح نمومیں کمی کی پیشگوئی کردی
اپریل 23, 2025امریکی ٹیرف:آئی ایم ایف نےبڑی پیشگوئی کردی
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔