وزیرخزانہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات: پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو

0
6

وفاقی وزیرخزانہ نےسعودی ہم منصب محمد عبدالله عبدالعزيز الجدعان سےملاقات کی،محمداورنگزیب نےپاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی گفتگوکی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب آج کل دورہ امریکاپرہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کررہےہیں،اُنہوں نےآج سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد عبدالله عبدالعزيز الجدعان سے اہم ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین بڑھتی ہوئے تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو اجاگر کیا،اُنہوں نے سعودی ہم منصب کو قومی ائیر لائن پی آئی اے اور ہوائی اڈوں کی نج کاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا،محمداورنگزیب نے ملاقات کے دوران پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر بات کی ۔
دونوں رہنماؤں نےنجی سرمایہ کاری کے فروغ میں ا نٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اہم کردارپر تبادلہ خیال کیا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔اُنہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کے اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے کاربند رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

Leave a reply