وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےنائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کےساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیااوردھرنامطالبات کےحوالےسےبات چیت کی۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔
نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کاکہناتھاکہ بجلی بلز میں 500یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے۔بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں ۔آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔
لیاقت بلوچ کامزیدکہناتھاکہ غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔