وزیرستان میں پاک فوج کے شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0
62

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

یہ ایوان وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان پاک فوج کے شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے،ارض پاک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

پوری قوم کو اپنے شہداءپر فخر ہے، یہ ایوان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درامد یقینی بنایا جائے ۔

Leave a reply